بارش کے بعد خوفناک چیز سڑک پر آگئی، ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں

بھارت میں بارش کے بعد خوفناک چیز سڑک پر آگئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں شدید بارش کے بعد پانی کی سطح میں اضافے کے بعد مگر مچھ سڑک پر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ریاست مہاراشٹر کے ضلع سانگلی ضلع کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور پھر سڑک کے دوسری جانب پانی میں چلا گیا، تاہم مگرمچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ریاست مہاراشٹر بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کی لپیٹ میں ہے، سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع تھانہ، رائے گڑھ، رتناگری، ستارا، سانگلی اور کولہ پور ہیں۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے بتایا کہ مہاراشٹر کے کچھ حصوں میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بارش سے متعلق دیگر واقعات کی وجہ سے اموات کی تعداد 113 ہوگئی، 100 افراد لاپتا ہیں جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

The post بارش کے بعد خوفناک چیز سڑک پر آگئی، ویڈیو کمزور دل افراد نہ دیکھیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email