عاصم اظہر کی میرب علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل

گلوکار عاصم اظہر کی اپنی دوست اور ماڈل میرب علی کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میرب علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں ایک مختصر بوم رینگ ویڈیو شیئر کی جس میں اُن کے ہمراہ گلوکار عاصم اظہر بھی موجود ہیں۔

عاصم اظہر کی میرب علی کیساتھ ویڈیو وائرل

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی کے ساتھ اُن کے دیگر دوست بھی موجود ہیں اور یہ سب خوب انجوائے کررہے ہیں۔

دوسری جانب عاصم اظہر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں میرب علی کے ساتھ بنائی گئی ویڈیو شیئر کی۔

عاصم اظہر اور میرب علی کی اس ویڈیو پرصارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلسہ جاری ہے۔

عاصم اظہر کی میرب علی کیساتھ ویڈیو وائرل

صارفین کا کہنا ہے کہ عاصم اظہر اور میرب علی، اب پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی جوڑی بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور ماڈل میرب علی کی منگنی کی خبریں وائرل ہو رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کر لی ہے۔

The post عاصم اظہر کی میرب علی کے ہمراہ ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email