منگنی کے بعد اداکار شہباز شگری کا آئمہ بیگ کیلئے پیار بھرا پیغام

 اداکار شہباز شگری نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے تعلق کے اعلان کے چار ماہ بعد باضابطہ منگنی کرلی، منگنی کے بعد شہباز شگری نے منگیتر کے لئے ایک پیار بھرا پیغام شیئر کیا ہے۔

اداکار نے منگنی کی تقریب کی آئمہ بیگ کے ہمراہ ایک دلکش تصویر شیئر کی اور ایک پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shahbaz Hamid Shigri (@shahbazshigri)

انہوں نے کہا کہ میں نے دنیا کی ایک بہترین لڑکی سے ملاقات کی اور کسی نہ کسی طرح ، اس نے مجھے اپنے ساتھ ہی رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں آئمہ بیگ اور شہباز شگری نے انفرادی طور پر منگنی کرنے کے چار ماہ بعد باضابطہ طور پر اہل خانہ کی موجودگی میں منگنی کی۔

 منگنی کی تقریب میں گلوکار و موسیقار بلال سعید اور اداکارہ ہانیہ عامر کے علاوہ دیگر شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔

The post منگنی کے بعد اداکار شہباز شگری کا آئمہ بیگ کیلئے پیار بھرا پیغام appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email