ٹوکیو اولمپکس :میڈلز کی دوڑ میں چین نے پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی

ٹوکیو اولمپکس میں میڈلز کی دوڑ میں چین نے پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میزبان ملک جاپان کا دوسرا نمبر ہے جبکہ پاکستان کے ویٹ لفٹر طلحہ طالب آج سڑسٹھ کلو گرام ویٹ کیٹگری میں اِن ایکشن ہوں گے۔

کھیلوں کے عالمی مقابلے ایکشن گیم جوڈو میں چینی خاتون فائٹر نے جاندار حملے کرتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شوٹنگ مقابلوں میں بھی ایتھلیٹس نے نشانہ بازی سے بازی مارنے کی مہارتیں دکھائیں جبکہ اولمپکس کی کم عمر ترین ہند زاز کو آسٹرین حریف سے شکست ہوئی اور چھوٹی عمر میں بڑے کارنامے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

مینز ڈائیونگ میں دنیا بھر کے ایتھلیٹس نے شاندار پرفارمنسز دکھائی، امریکا کے ڈیوڈ بوڈیا نے دس میٹر پلیٹ فارم میں گولڈ میڈل جیتا اور ویمن فٹبال میں امریکی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو چھ ایک کی شکست سے دوچار کیا۔

نیدرلینڈز اور برازیل کا میچ تین تین جبکہ چین اور زیمبیا کا چار چار کے اسکور سے برابر رہا، اولمپکس میں پہلی بار شامل تین ضرب تین کی باسکٹ بال بھی توجہ کا مرکز رہی جبکہ چین نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔

گیمز کی مایوس کن شروعات کرنے والے قومی کھلاڑی آج پھر اِن ایکشن ہوں گے جبکہ سڑسٹھ کلوگرام ویٹ کیٹگری میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب جوہر دکھائیں گے۔

کورونا کے باعث ایک سال تاخیر کا شکار سپر میگا ایونٹ آٹھ اگست تک جاری رہے گا۔

 

 

The post ٹوکیو اولمپکس :میڈلز کی دوڑ میں چین نے پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email