کراچی: گاڑی میں بیٹھے کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت متعارف

سندھ حکومت نے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح کردیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ڈرائیو تھرو کورونا ویکسین سینٹر کے افتتاح کی ویڈیو جاری کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ خود ویکسین لگوائیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کورونا سے بچنا ہے تو آبادی کے بڑے حصے کو ویکسینیٹ کروانا ضروری ہے، حکومت نے مختلف مقامات پر ویکسینیشن سینٹر قائم کئے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کلفٹن اربن فاریسٹ کے ساتھ ڈرائیو تھرو ویکسین سینٹر کا افتتاح کیا گیا ہے، ڈرائیو تھرو ویکسین سے کورونا ویکسین دستیاب ہوں گی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور فوری ویکسین لگوائیں اور شہریوں سے اس معاملے میں حکومت کا ساتھ دینے کی بھی ایپل کی۔

The post کراچی: گاڑی میں بیٹھے کورونا ویکسین لگوانے کی سہولت متعارف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email