این سی او سی نے اگست کے اختتام تک کورونا ویکسینیشن کا ہدف مقرر کردیا

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اگست کے اختتام تک 40 فیصد آبادی کی کورونا ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بتایا ہے کہ اب تک کی جانے والی کل ویکسین ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے  یوں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی کل تعداد اب 2 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست کے لیے ویکسینیشن کے عمل میں مزید تیزی لانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اور اگست کے آخر تک تمام بڑے شہروں کا ہدف ہے کہ کم از کم 40 فیصد اہل آبادی کو ویکسینیشن لگادی جائے۔

The post این سی او سی نے اگست کے اختتام تک کورونا ویکسینیشن کا ہدف مقرر کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email