فرخ حبیب کا آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوجی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوجی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پاک فوج جہاں سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے وہیں داخلی سکیورٹی میں بھی کلیدی کردار ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے پاک فوج نے بہترین سکیورٹی خدمات سر انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مارد وطن کے دفاع اور داخلی سکیورٹی میں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے جوان ہمارے محسن ہیں، انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مزید کہا کہ گاڑی کھائی میں گرنے سے شہید ہونے والے افراد کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

The post فرخ حبیب کا آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور فوجی گاڑی کے حادثے پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email