ٹوکیو اولمپکس 2020 : پاکستانی کھلاڑی تاریخ رقم کر کے سجدہ ریز

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان ویٹ لفٹر نے ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تاریخ رقم کردی۔

تفسیلات کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے.

ٹوکیو اولمپکس  کے مقابلے میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلحہ طالب نے 150 کلوگرام وزن اٹھایا اور پھر وہ رب کا شکر ادا کرنے کے لیے اسٹیج پر ہی سر سجدہ ریز ہوگئے۔

طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے تاریخ رقم کر ڈالی۔

دوسری جانب کھیلوں پر نظر رکھنے والے صحافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ طلحہ طالب نے مقامی جم میں تربیت حاصل، انہیں پروفیشنل ٹریننگ ملی اور نہ ہی بنیادی سہولیات فراہم کی گئی، اس کے باوجود یہ کامیابی حاصل کرنا بہت بڑی کامیابی ہے‘۔

The post ٹوکیو اولمپکس 2020 : پاکستانی کھلاڑی تاریخ رقم کر کے سجدہ ریز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email