فواد چوہدری کا فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے آزاد کشمیر میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس حادثے میں پاک فوج کے جوانوں کی شہادت ملک و قوم کیلئے بڑا سانحہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کیلئے پاک فوج کے جوانوں کی  قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اس حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

The post فواد چوہدری کا فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے پر اظہار افسوس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email