قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل صبح ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا

 

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے 11 ارکان کل صبح  براستہ لندن سے بارباڈوس روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسکواڈ کے ارکان کی گزشتہ روز کی جانے والی کوویڈ ٹیسٹنگ کے ریزلٹ بھی منفی آئے تھے۔

  اسکواڈ میں عابد علی، اظہرعلی ، فواد عالم ،عمران بٹ ، محمد عباس ، نسیم شاہ ، نعمان علی ، ساجد خان ، شاہنواز دحانی اور یاسر شاہ سمیت زاہد محمود بھی شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز اور5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

 

The post قومی ٹیسٹ اسکواڈ کل صبح ویسٹ انڈیز روانہ ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email