سام سنگ کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

گلیکسی ایم 21 (2021) کو کمپنی کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے مگر حیران کن طور پر گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں اس نئے فون میں خاص بہتری نہیں کی گئی۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گلیکسی ایم 21 اور گلیکسی ایم 21 (2021) کا جائزہ لیا جائے تو ڈیزائن میں معمولی تبدیلی نظر آئے گی

گلیکسی ایم 21 (2021) مین بیک پر پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل جی ایم 2 سنسر سے لیس ہے جبکہ اوریجنل ورژن میں بھی 48 میگا پکسل کیمرا ہی تھا مگر سنسر مختلف تھا۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا پرائمری کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

2021 ایڈیشن میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے موجود ہے جس کے تحفظ کے لیے کورننگ گوریلا گلاس 3 کا استعمال کیا گیا ہے۔

اس فون کی ایک خاص بات اس کی طاقتور بیٹری تھی جو 6000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے۔

اس فون کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 170 ڈالرز (27 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی والا فون 195 ڈالرز (31 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

The post سام سنگ کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون متعارف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email