الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے، شیری رحمان

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں منظم طریقے سے دھاندلی ہو رہی ہے ، کوٹلی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری محمد یاسین کی گاڑی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے فائرنگ کی ہے جبکہ کئی پولنگ اسٹیشنز کی ووٹر فہرستوں میں واضح فرق ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فوارہ چوک پولنگ اسٹیشن پر پولیس نے پیپلز پارٹی کے کیمپ کو اکھاڑ دیا ہے،  جبکہ وہی پر موجود تحریک انصاف کا کیمپ ابھی تک قائم ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ایل اے 27 پر پولنگ کا عمل بھی روک دیا گیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کو معاملے کی تحریری شکایت جمع کرادی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا  وفاقی حکومت انتخابات چوری کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جبکہ دھاندلی کا شور مچانے والے آج سرے عام دھاندلی کر رہے ہیں۔

The post الیکشن کمیشن حکومتی دھاندلی کو روکے اور شفافیت کو یقینی بنائے، شیری رحمان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email