آج کشمیر سے بھی کراچی والی آواز آرہی ہے، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ آج کشمیر سے بھی کراچی والی آواز آرہی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر تقریر نہیں کرسکتا  جبکہ کراچی نے14 سیٹوں کا تحفہ دے کر وزیراعظم بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اکیلے ہی کافی ہیں ، عمران خان نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ایبسولوٹلی ناٹ کہا ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ رائیونڈ کے بھگوڑوں اورنواب شاہ کے لٹیروں کو کشمیرکےعوام بتادیں گے جبکہ کشمیر کے محب وطن پاکستانی عمران خان کے ساتھ ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں یہ بھی کہا کہ ہم بھگوڑوں اور لٹیروں کسی کو ساتھ نہیں ملائیں گے ، آج پرامن رہنا چاہیے ، لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتادیا ہے کہ فتح پی ٹی آئی کی ہے۔

The post آج کشمیر سے بھی کراچی والی آواز آرہی ہے، حلیم عادل شیخ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email