پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے منظم منصوبہ بندی سے پی پی پی امیدوار چوہدری یاسین پر جان لیوا حملہ کیا ہے جبکہ خدا کا شکر ہے کہ چوہدری یاسین پی ٹی آئی کی جانب سے قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے۔

فیصل کریم کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ ایل اے 30 میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کشمیر میں پی ٹی آئی پولیس کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ بھی اکھاڑ رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انتظامیہ کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹرز کو ہراساں کررہی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔

 

The post پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email