مداحوں کا انتظار ختم، بول بیٹس کا گانا ’’تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘‘ ریلیز ہوگیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں میوزک سے دلچسپی رکھنے والے افراد کا انتظار ختم ہوگیا۔

بول انٹرٹینمنٹ  کا منفرد میوزک شو ’بول بیٹس‘  اپنے مداحوں کے لیے لے کر آیا ہے ایک اور شاندار پیشکش ’’تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘‘۔

بول بیٹس نے یہ گانا الن فقیر کو خراج تحسین کے طور پر پیش کیا ہے۔

نئے ریلیز ہونے والے گانے ’’تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘‘ کے ٹیزر نے خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔

واضح رہے اس سے قبل ریلیز ہونے والے عشق ہویا گانے نے بھی کہیں ریکارڈ توڑدیئے تھے۔

بول انٹرٹینمنٹ کے منفرد شو ’بول بیٹس‘ کے سیزن ون میں لوگ سن سکیں گے اپنے پسندیدہ گلوکاروں و گلوکاراؤں کی سریلی آوازیں۔

یاد رہے کہ بول نیٹ ورک کی جانب سے ریلیز کیا گیا گانا بول کفارہ یوٹیوب پر سو ملین سے زائد ویووز کے ساتھ پاکستان کا سب سے زیادہ سنے جانے والا گانا بن چکا ہے۔

The post مداحوں کا انتظار ختم، بول بیٹس کا گانا ’’تیرے عشق میں جو بھی ڈوب گیا‘‘ ریلیز ہوگیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email