بلاول بھٹو کے دورے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے دورے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ نے سیہون ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا شکر گزار ہوں جو تاریخی استقبال کیا، موسم بھی بہتر ہے، اس لئے لوگ استقبال کرنے آئے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں غلط زبان کی مذمت کرتا ہوں، شہید ذوالفقار اور شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر کام کررہے ہیں، وزیراعظم نے تاریخ کو پیچھے رکھ کر بیان دیا، سندھ کے لوگ ان کے جال میں نہیں آئیں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اب صرف پنجاب کی حد تک رہ گئی ہے، اب پتہ چل گیا ہے کہ حقیقی اپوزیشن پیپلز پارٹی ہے، عمران خان حکومت سے نجات دلانے کیلئے کام کر رہے ہیں، کشمیر الیکشن میں اگر دہاندلی ہوئی تو وہ کشمیر کاز کیلئے نقصانکار ہوگا،

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میرے آمریکا کے دورے  پر مخالف پریشان ہوگئے، درگاہیں بند کرنے کا کوئی شوق نہیں ہے مگر کورونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیاں لگا رہے ہیں۔

The post بلاول بھٹو کے دورے پر مخالفین کی نیندیں حرام ہوئی ہے، مراد علی شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email