گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنےکا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ، فیصل کریم کنڈی

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنےکا اوچھا ہتھکنڈہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بھوت سروے کے ذریعے ووٹ پر ڈاکا مارنے نہیں دینگے ، آزاد کشمیر انتخابات کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی نے کرائے کے امیدوار کھڑے کیے۔

ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ منصفانہ انتخابات ہوئے تو پیپلزپارٹی کے مخالفین کی ضمانت ضبط ہوگی ، عمران کی سوچ گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل کرتی ہے۔

The post گیلپ سروے عوام کو گمراہ کرنےکا اوچھا ہتھکنڈہ ہے ، فیصل کریم کنڈی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email