جب کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں، مہوش حیات کا انکشاف

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے انکشاف کیا ہے کہ جب عمران خان کرکٹر ہونے کے ساتھ وزیراعظم بن سکتے ہیں تو ایک اداکارہ بھی وزیراعظم کا عہدہ سنبھال سکتی ہے۔

سوشل میڈیا پر مہوش حیات کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ وائرل ہوگئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Entertainment Popcorn (@ent_popcorn)

اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اداکارہ مہوش حیات سے سوال کرتے ہیں کہ کیا آپ سیاست میں آئیں گی؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مہوش حیات کہتی ہیں کہ جی ہاں انشاءاللّہ، میں سیاست میں ضرور آؤں گی۔

میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ پارلیمانی سیاست کریں گی یا پارٹی سیاست؟ جس پر مہوش حیات نے کہا کہ میرا ارادہ ملک میں بہتری لانا ہے، اب وہ پارلیمانی سیاست سے آئے یا پارٹی سیاست سے آئے، یہ تو وقت بتائے گا۔

مہوش حیات نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاست سے بہت متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اُن کی وجہ سے ملک میں کافی تبدیلی بھی آئی ہے اور وہ ایک نئی سوچ کے ساتھ آئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان کو چیلنج نہیں کررہی ہوں لیکن آگے جاکر کسی نے تو اُن کی کُرسی سنبھالنی ہے تو میں اُس کے لئے اُمیدوار ہوں۔

واضح رہے کہ لالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ میرا نے بھی سیاست میں آنے کا اعلان کردیا ہے۔

The post جب کرکٹر وزیراعظم بن سکتا ہے تو اداکارہ کیوں نہیں، مہوش حیات کا انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email