محترمہ سیاست کریں لیکن بار بار ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ آوار نہ ہوں، شہباز گل

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ محترمہ سیاست کریں لیکن بار بار ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ آوار نہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مریم نواز کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسی پک اپ سے آپکا یا ہمارا جھنڈا جوان اتروا دیتے تو پھر آپ نے ہی کہنا تھا جوان گاڑیوں سے ہمارے جھنڈے اتروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاست میں شکست کا مطلب یہ نہیں کہ آپ تمام اخلاقیات بھول جائیں ، محترمہ جب کرائے پر آپ ٹیکسی یا وین لیتے ہیں تو اسے خرید نہیں لیتے،یہاں پر بھی کرائے کی وین استعمال میں ہے۔

معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا کہ اب کیا کریں عام ٹیکسی ڈرائیور ہو مزدور ہو یا کسان وہ پی ٹی آئی کے دیوانے ہیں اور اگلی بار آپکی گاڑی کہیں کیچڑ میں پھنسی تو جو کسان ٹریکٹر لے کر نکالے گا اس پر بھی پی ٹی آئی کا جھنڈا ہو گا۔

The post محترمہ سیاست کریں لیکن بار بار ملکی سلامتی کے اداروں پر حملہ آوار نہ ہوں، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email