اداکارہ اقراء عزیز کس سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں؟

پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز بیٹے کی پیدائش کے بعد اپنی بہن سے ملنے کے لئے بےتاب ہیں۔

یاسر حسین کی پوسٹ پر جہاں شوبز ستاروں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے تو وہیں اقراء عزیز کی بہن اپنے بھانجے سے ملنے کے لئے بےتاب ہیں۔

 اقراء عزیز کی بہن نے کمنٹ سیکشن میں اداکارہ سے مخاطب ہوتے ہوئے اُنہیں ’ملکہ‘ قرار دیا۔

اُنہوں نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں جلد آپ سے ملاقات کروں گی۔

بہن کی محبت دیکھ کر اقراء عزیز بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں، اداکارہ نے کمنٹ میں لکھا کہ مجھ سے جلدی سے بھی بہت جلدی ملو۔

واضح رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین کے ہاں گزشتہ روز ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام اُنہوں نے کبیر حسین رکھا ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ننھے سے ہاتھوں کی خوبصورت تصویر شیئر کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمداللّہ! اللّہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

خیال رہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین سال 2019 میں ایک پُروقار تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

The post اداکارہ اقراء عزیز کس سے ملنے کیلئے بیتاب ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email