کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے، این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ کورونا ویکسین نہ کرانے والے شہریوں پر ڈومیسٹک پروازوں میں سفر پر پابندی ہے اور یکم اگست سے کورونا ویکسین نہ کرانے والے ہوائی سفر نہیں کرسکیں گے۔

این سی او سی نے وزرات ہوابازی اور سی اے اے کو اس سے متعلق خط لکھ کر پابندی لگانے کی ہدایات جاری کردیں ہیں۔

The post کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہوائی سفر نہیں کر سکیں گے، این سی او سی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email