معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان جان لیوا بیماری کا شکار، اسپتال منتقل

پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی مشہور اداکارہ زرنش خان بھی موذی مرض کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طبعیت خراب ہونے کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا ہے۔

ان کی طبیعت سنبھل نہیں رہی تھی اس لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ان کی فیملی نے انھیں ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے۔

اداکارہ نے خود بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکی ہیں، انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ سب اپنا خیال رکھیں تاکہ وہ محفوظ رہ سکیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Zarnish Khan (@xarnishkhan)

انسٹاگرام پر انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہوں۔

انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس موذی مرض سے بچیں اور اس بیماری کو مذاق ہرگز نہ سمجھیں۔

The post معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان جان لیوا بیماری کا شکار، اسپتال منتقل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email