ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو آزاد کشمیر میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو آزاد کشمیر میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آزاد کشمیر کی باشعور عوام کل پاکستان تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے دلفریب نعروں کے سوا کشمیری عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، ان عناصر نے مسئلہ کشمیر پر کبھی کھل کر بات نہیں کی اور ہمیشہ اپنے مفادات کو عزیز رکھا، کشمیر کی عوام اپوزیشن کے بہکاوے میں نہیں آئے گی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ مودی کی زبان بولنے والوں کی کل ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی، وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں پر بھارت کے جبر و استبداد کے خلاف بھرپور آواز بلند کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ کشمیری عوام جانتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تنازعہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، وزیراعظم کشمیری عوام کے حقیقی وکیل ہیں، وزیراعظم کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے مودی سرکار کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا۔

The post ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو آزاد کشمیر میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email