اداکارہ سائرہ یوسف نے بیٹی کی ساتویں سالگرہ منالی

معروف پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف نے شہروز سبزواری سے طلاق کے بعد اپنی بیٹی نورے سبزواری کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر گھر میں ہی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

نورے کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی  جس میں اداکارہ کی بیٹی کے ہمراہ ایک خوبصورت سا کیک تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Syra Yousuf (@sairoz)

سائرہ نے پوسٹ میں بیٹی کے لئے محبت بھرا پیغام بھی لکھا جس نے مداحوں کے دلوں کو چھو لیا۔

انہوں نے لکھا کہ آپ ہی میری زندگی میں خوشیاں بکھیرنے کا اہم ذریعہ ہیں، ہیپی برٹھ ڈے ببل۔

اس سے قبل شہروز سبزواری نے بھی  اپنی بیٹی نورے سبزواری کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر گھر میں ہی چھوٹی سی برتھ ڈے پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں دادا بہروز سبزواری اور پھوپھو مومل شیخ نے بھی شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ اداکار شہروز سبزواری نے اداکارہ سائرہ یوسف سے 2012 میں شادی کی تھی ، جبکہ 2020 میں دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں ،اس سابقہ جوڑے کی ایک بیٹی نورے شہروز ہے جو کہ 2014 میں پیدا ہوئی تھی۔

The post اداکارہ سائرہ یوسف نے بیٹی کی ساتویں سالگرہ منالی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email