ہم نے افغانستان کے لوگوں کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، فوادچوہدری

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا کہ ہم نے افغانستان کے لوگوں کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے اسلام آباد میں  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پاکستان سے مفرور ہیں اور لندن میں ان فلیٹس میں موجود ہیں جس پر پاکستان میں انہیں سزا ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ امراللہ صالح کا افغانستان سے کوئی تعلق نہیں  ہے ، امراللہ صالح نے پاکستان کو ہر معاملے میں گھسیٹنے کا وطیرہ بنا لیا تھا ، محب اور امراللہ صالح نے پاکستان کے بارے میں غلیظ گفتگو کی ، ہم نے یہ بات واضح کی ہوئی ہے کہ ان صاحبان سے  کوئی گفتگو نہیں کی جائے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد افغان طالب علم پاکستان کے کالجز، یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں ، ہم نے ہر طریقے سے افغانستان کی عوام کے ساتھ تعاون کیا ، آج بھی افغانستان کی عوام سے  سے کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں ، کابل میں ایسی حکومت کیلئے کوشاں ہیں جس پر تمام لوگوں کا اتفاق ہو۔

فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی ملاقات بہت افسوسناک ہے ، نوازشریف نے ملاقات سے پہلے کیا اپنی پارٹی سے اجازت لی ، نوازشریف کی ملاقات کے ٹرانس کرپٹ عوام کے سامنے لائے جائیں ، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کی کوشش کی اور اب بھی چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت بہت بڑی تجارتی منڈیاں ہیں ، بھار ت میں ایسی حکومت مسلط ہے جو آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی سے متاثر ہے ، افغان مشیرنےجوزبان پاکستان کیخلاف استعمال کی دہرانہیں سکتا ، ہم افغانستان میں کسی گروپ کیساتھ نہیں افغان عوام کیساتھ ہیں ، مسلم لیگ ن کو اس ملاقات کی وضاحت دینی چاہیے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف نے ملاقات کا ایجنڈا کس کے ساتھ شیئر کیا ، چاہتے ہیں کہ ہمیں معلوم ہو کہ ان کے درمیان کیا گفتگو ہوئی ، پاکستان کی عوام اور حکومت افغانستان کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ، پاکستان کسی گروپ کے ساتھ نہیں، افغانستان نے اپنے مسائل خود حل کرنے ہیں۔

The post ہم نے افغانستان کے لوگوں کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں، فوادچوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email