اداکار آغا علی اب ہدایتکاری کریں گے؟

گلوکاری اور اداکاری کے بعد اب آغا علی نے ہدایت کاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

اس حوالے سے آغا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بطور ہدایتکار اپنی پہلی فلم کا پوسٹر شیئر کیا ہے جو کہ ایک ویب فلم ہے اور اس کا نام رات دو لوگ اِک ملاقات ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aagha Ali (@aaghaaliofficial)

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ اُن کی یہ فلم پاکستان کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس پر ریلیز ہوگی۔

آغا علی نے مداحوں کو بتایا کہ اُنہوں نے ناصرف اس فلم میں بطور ہدایتکار ڈیبیو کیا ہے بلکہ وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی یہ پہلی ویب فلم بہت جلد مداحوں کے لئے پیش کریں گے۔

واضح رہے کہ ویب فلم ’رات دو لوگ اِک ملاقات‘ میں آغا علی اور حنا الطاف اپنی اداکاری کے جلوے دکھائیں گے جبکہ اس فلم کے مصنف بھی آغا علی ہی ہیں۔

The post اداکار آغا علی اب ہدایتکاری کریں گے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email