اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے کے ناشتے کی تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے بڑے بیٹے تیمور کی ناشتے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بڑے بیٹے تیمور علی خان کی ناشتے کی پلیٹ کی تصویر شیئر کی ہے ، جو کے پھلوں سے بھری ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ میرے ٹمز کی پلیٹ ہمیشہ ہی بھری رہتی ہے۔

کرینہ کپور اس سے پہلے بھی تیمورعلی خان کی کھانے کی اچھی عادات کے بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرچکی ہیں ۔

اداکارہ اکثر و بیشتر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے نئے پراجیکٹس سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں اور کبھی کبھار اپنی فیملی اوردوستوں کے ساتھ بھی اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی نظر آتی ہیں جوکہ ان کے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کی جاتی ہیں۔

یاد رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں پہلے بچے تیمور علی خان کی ولادت 20 دسمبر 2016 میں جبکہ رواں سال21 فروری کو دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی ۔

The post اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے کے ناشتے کی تصویر شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email