آزاد کشمیر الیکشن کی انتحابی مہم کل رات کی ختم ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن کی انتحابی مہم کل رات کی ختم ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میڈیا کی اسکرین سیاسی جماعتوں کے قول و فعل میں تضاد کو دیکھاتی رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں سیاسی جماعتوں کی توپوں کا رخ عمران خان کی طرف رہا ، دونوں سیاسی جماعتیں یہ بتانے میں ناکام رہیں کہ انہوں نے نہتے کشمیریوں کے لیے کیا کیا ، شاہی خاندان کے حواریوں نے کشمیریوں کے جائز موقف کو عام کرنے کی کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جعلی راج کماری کشمیر کی حسین وادیوں میں کھڑے ہو کر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف بولتی رہیں ، نواز شریف کا کوئی ایسا بیان جو ٹی وی کی اسکرین پر چلا ہو تو مجھے دیکھایا جائے ، جب سے مقبوضہ کشمیر میں مودی نے فوجیں داخل کیں تو جعلی راج کماری مکمل خاموش رہی۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کشمیر کے مطابق کسی بھی امیدوار کے لیے انتحابی مہم چلانے کا وقت ختم ہو چکا ہے ، مریم نواز کے آج کے جلسے میں ہر طرف آزاد کشمیر کے امیدوار کی تصاویر نظر آرہی ہیں ، مریم نواز اپنے امیدوار کو مصنوعی سانسیں دینے آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ سیالکوٹ میں کوئی وریو خاندان ہوتا تھا ، اس خاندان کو اپنی سیٹ بچانے کے لیے جعلی راج کماری کی فنکاریوں کی ضرورت پڑ گئی ، یہ وہ خاندان ہے جو اپنے ڈیروں پر لوگوں کو بلا کر انہیں ڈرا دھمکا کر ووٹ حاصل کرتے تھے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑانے والے ن لیگ کے امیدواروں کو نااہل قرار دیا جائے ، جہاں الیکشن کمشین کو ضرورت محسوس ہو گی حکومت مکمل معاونت کرے گی ، تحریک انصاف تو آزاد کشمیر میں ابھی اقتدار میں آئی ہی نہیں جو الیکشن کمیشن میں بہتری لاتی ، الیکشن کمیشن کو ہر حال میں با اختیار بنانا ہے۔

The post آزاد کشمیر الیکشن کی انتحابی مہم کل رات کی ختم ہو چکی ہے ، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email