کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے؟

بالی ووڈ کے معروف میزبان و ہدایتکار کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے جس کا پریمیئر اگلے ماہ ہوگا۔

بھارت کی اسٹریمنگ سروس ووٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر نئے آنے والے شو ’بگ باسOTT  کا پوسٹر شیئر کیا ہے جس پر کرن جوہر کی تصویر آویزاں ہے۔

یہ پوسٹر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ میں اسٹریمنگ سروس ووٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ فلمساز کرن جوہر رئیلٹی شو بگ باس کے آئندہ سیزن کی ڈیجیٹل اقساط کی میزبانی کریں گے۔

شو ’بگ باسOTT کا بھارت کی اسٹریمنگ سروس ووٹ پر 8 اگست کو پریمیئر ہوگا۔

خیال رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اداکار سلمان خان جو ایک دہائی سے بھارتی ٹی وی چینل پر اس شو کی میزبانی کر رہے ہیں،  کرن جوہر نے سلمان خان کی جگہ نہیں لی بلکہ وہ صرف اسٹریمنگ سروس ووٹ پر شو کی کچھ اقساط کی میزبانی کریں گے اور اس کے بعد اداکار سلمان خان باقاعدہ طور پر نئے سیزن کے ٹیلی ویژن ورژن کی میزبانی کریں گے۔

The post کرن جوہر بگ باس کے اگلے سیزن کی میزبانی کریں گے؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email