کوئی بھی بھارتی پروپیگنڈہ سی پیک کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا، زاہد حفیظ چوہدری

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ کوئی بھی بھارتی پروپیگنڈہ سی پیک کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بھارتی وزیر خارجہ کے جموں کشمیر ، افغانستان اور سی پیک سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کا بیان مسترد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جھوٹے اور مسخ شدہ بیان کشمیر پر غیر قانونی قبضے سے توجہ نہیں ہٹا سکتے، جموں و کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہش کے مطابق ہوگا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹ اور سی پیک ایک اہم حصہ ہے، علاقائی رابطہ اور سماجی اور اقتصادی ترقی اس پروجیکٹ سے جڑی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ افغانستان کے بارے میں بھارت اپنی جعلی تشویش اور دھوکہ دہی کو ختم کرے، بھارت نے افغانستان میں ایک تباہ کار کا کردار ادا کیا ہے۔

The post کوئی بھی بھارتی پروپیگنڈہ سی پیک کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتا، زاہد حفیظ چوہدری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email