پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکردو ائیرپورٹ پر ایک روز میں 6 پروازوں کی آمد

پی آئی اے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکردو ائیرپورٹ پر ایک روز میں 6 پروازوں کی آمد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق دور افتادہ علاقہ سمجھا جانے والا اسکردو گزشتہ سال تک ہفتے کی صرف 5 پروازوں کا استقبال کرتا تھا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے وژن اور وزیر ہوابازی کی ہدایات کی روشنی  میں پی آئی اے نے شمالی علاقہ جات کی پروازوں  میں غیر معمولی اضافہ کیا ، اسکردو ائیرپورٹ اب ملک کے بڑے ائیرپورٹس کے مقابلے میں زیادہ پروازیں ہینڈل کررہا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے اس موقع پر وزیر ہوابازی، وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات دنیا کے خوبصورت ترین علاقے شمار ہوتے ہیں۔

سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ان علاقوں کو پورے پاکستان اور پوری دنیا کیلئے کھولا جائے۔

The post پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسکردو ائیرپورٹ پر ایک روز میں 6 پروازوں کی آمد appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email