پنجاب کے حوالے سے ہماری خدمت عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے، چوہدری پرویزالہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ پنجاب کے حوالے سے ہماری خدمت عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے مسلم لیگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات میاں عمران مسعود کی ملاقات ہوئی جس میں چوہدری پرویزالہٰی نے کشمیر الیکشن کے حوالے سے میاں عمران مسعود کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

چوہدری پرویزالہٰی نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار چوہدری اکبر ابراہیم انشااللہ کامیاب ہوں گے، گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد میں ہمیں عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری اکبر ابراہیم پہلے بھی اسی سیٹ پر کامیاب ہوتے چلے آئے ہیں، انشااللہ اس مرتبہ بھی چوہدری اکبر ابراہیم ہی سرخرو ہوں گے، الیکشن ڈے پر امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں، الیکشن کے روز قانون اور الیکشن رولز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، اسی جزبے کو سامنے رکھتے ہوئے ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔

The post پنجاب کے حوالے سے ہماری خدمت عوام کے سامنے کھلی کتاب ہے، چوہدری پرویزالہٰی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email