بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی روکنی ہوگی،معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی روکنی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ مسئلہ کشمیرکےحل تک بھارت سےبات نہیں ہوسکتی ، پاکستان ہمیشہ امن کیلئے کوشاں رہا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے امن کو خراب کرنے کی تخریب کاری کے ثبوت موجود ہیں ، بھارت پر واضح کردیا ہر پاکستانی کشمیری کے ساتھ ہے ، بھارتی حکومت آر ایس ایس اور فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ، بھارتی وزیرخارجہ نے مانا فیٹف سیاسی عزائم کیلئے استعمال کیا۔

معید یوسف نے کہا کہ کیاوجہ ہےبھارت میں مودی کوہٹلرسےتشبیہ دی جارہی ہے  ، افغانستان مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کوشش کرتے رہیں گے ، کیا مودی کی حکومت سے مہذب رویے کی امید کی جاسکتی ہے؟

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ بھارت کی ہندوتوا سوچ آڑے آرہی ہے ، یکطرفہ اقدام واپس لینے تک بھارت سے بات ناممکن ہے۔

The post بھارت کو پاکستان میں دہشتگردی روکنی ہوگی،معید یوسف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email