ن لیگ نے کشمیر الیکشن میں بھارتی بیانیہ استعمال کیا ، علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ن لیگ نے کشمیر الیکشن میں بھارتی بیانیہ استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ترجیح آزاد کشمیر کا امن ہے ، کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ، ماضی میں کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں کمیشن لیے گئے ، کشمیر میں پانچ سو ارب کا ترقیاتی پیکج لائیں گے ، نواز شریف کو میں نے نہیں پاکستان کی عدالتوں نے چور ڈکلئیر کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول بھٹو جس طرح کی زبان استعمال کر رہے ہیں اس پر کوئی نوٹس نہیں لیا جاتا ، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیری عوام فیصلہ کرے گی کہ وہ کس کیساتھ الحاق کریں گے ، کشمیر الیکشن میں جو نتائج آئیں گے ہم قبول کریں گے۔

The post ن لیگ نے کشمیر الیکشن میں بھارتی بیانیہ استعمال کیا ، علی امین گنڈا پور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email