آج پوری حکومت پیشیاں بھگتنے اور صفائیاں دینے پر لگی ہوئی ہے، احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا کہ آج پوری حکومت پیشیاں بھگتنے اور صفائیاں  دینے پر لگی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس 2 سال حکومت نے مجرمانہ خاموشی قائم کر رکھی ہے، ہمیں شک تھا عمران خان کشمیر کا سودا کر کے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب اس بیان نے واضح  کر دیا ہے عمران خان اس عالمی سازش پر عمل کرنا چاہتے ہیں، جس کا مقصد اس خطے میں کشمیر کی آزادی ریاست قائم کرنا ہے تاکہ چین کے خلاف ریاست کے طور پر استعمال ہوسکے، یہ عالمی ایجنڈا ہے اس خطے میں آزاد ریاست قائم کرنی ہے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کا ریفرنڈم والا بیان سے اس عالمی سازش کی بو آ رہی ہے، اس سے صاف پتا لگ رہا ہے عمران خان کسی عالمی ایجنڈا پر عمل کر کے کشمیر کا سودا کر چکے ہیں، کشمیر کی عوام 25 جولائی کو پی ٹی آئی کو مسترد کر دے تاکہ عالمی سازش بھی ناکام ہو سکے، کشمیر کی عوام اپنے ووٹ کا پہرہ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ کل عمران نیازی نے کہا ہے حکومت ان کی ہے الیکشن کمیشن ان کا ہے ہم دھاندلی کیسے کر سکتے ہیں، آپ دھاندلی ایسے کر سکتے ہیں آپ ایک وزیر کو اپنی چھتری کے نیچے لے کر گئے، اس سے پہلے گالیاں بکوائیں آپ نے کشمیر الیکشن کمیشن کی دھجیاں اڑا دی ہیں، کوئی بھی کشمیری مقبوضہ کشمیر سے محبت رکھتا ہے وہ پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا۔

مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے مزید کہا کہ کیا یہ ایٹمی پاکستان کی سفارتی پالیسی ہے، یہ جو شخص اناڑی پاکستان پر مسلط کیا گیا تھا جہاں جاتا ہے پہلے وزٹنگ کارڈ دیتا ہے میں پاکستان کا وزیراعظم ہوں، یہ حکومت مافیاز کی حکومت ہے مافیاز کو خوشحالی دینے کی حکومت ہے۔

The post آج پوری حکومت پیشیاں بھگتنے اور صفائیاں دینے پر لگی ہوئی ہے، احسن اقبال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email