سب جماعتوں کوچاہیے کے کشمیرالیکشن پراسمبلی میں قانون سازی کریں، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ سب جماعتوں کوچاہیے کے کشمیرالیکشن پراسمبلی میں قانون سازی کریں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ نہیں معلوم تھا کہ اتنی کھلم کھلا دھاندلی ہو گی ، عمران خان کی حکومت دھاندلی کی وجہ سے بنی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرالیکشن کوعام طور پر فری اینڈفیئرالیکشن نہیں کہہ سکتے ، وفاقی حکومت نے مداخلت کرنی تھی سب کو پتا ہے ، ماضی میں بغیر دھاندلی کے یہ لوگ الیکشن نہیں جیتے ، وفاقی حکومت نے کشمیر میں دھاندلی کرنی ہی کرنی تھی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان کاآخری دنوں میں جاناالیکشن کمیشن کےمنہ پرطمانچہ ہے ، پیپلزپارٹی کے علاوہ آزاد کشمیر میں کوئی سیاسی جماعت نہیں ، پوری دنیا کی نظریں آزاد کشمیر پر ہیں ، حکومت نے اس بار ہر حربے استعمال کرنے کی کوشش کی ، وفاقی وزراء آزاد کشمیر میں گھوم رہے ہیں اور پیسے بانٹ رہےہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزراء کو آزادکشمیر سے نکلنے کا حکم دیا ، کسی کو موقع نہیں ملنا چاہیے کہ وہ دھاندلی کا الزام لگاسکے ، باغ اور مظفر آباد میں تاریخی اور بڑے جلسے کیے ، پیپلز پارٹی کو شفاف الیکشن ملے تو حکومت بنائیں گے ، پیپلز پارٹی نے کشمیریوں کیلئے ہمیشہ کام کیا۔

The post سب جماعتوں کوچاہیے کے کشمیرالیکشن پراسمبلی میں قانون سازی کریں، بلاول بھٹو appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email