پاک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورہ کرتے ہوٸے روس پہنچ گیا

پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقار آپریشنل سرگرمیوں کے تحت مختلف ممالک کا خیر سگالی دورہ کرتے ہوٸے روس پہنچ گیا ہے۔

اس ضمن میں ترجمان پاک بحریہ نے بتایا ہے کہ روس کی بندرگاہ سینٹ پیٹرزبرگ آمد پر میزبان بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا ہے، پاک بحریہ کی جانب سے جہاز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں روسی حکومت اور بحریہ کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی شرکت کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ  نے بتایا ہے کہ تقریب میں حاضرین کو خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گٸی ہے، کہ پی این ایس ذوالفقار روس کی نیوی ڈے پریڈ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کرے گا۔

ترجمان پاک بحریہ نے مزید بتایا ہے کہ پاکستانی جہاز کے اس دورے سے دوطرفہ بحری تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

The post پاک بحریہ کا جہاز خیر سگالی دورہ کرتے ہوٸے روس پہنچ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email