‏فوج کے خلاف زہر اگلنے والے شخص کو کشمیریوں سے نہیں کھیلنے دیں گے، شہباز گل

شہباز گل کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں الزام لگاتے ہوئے  کہا ہے کہ پاکستان کو گالی دینے والے شخص کی اور نواز شریف کی باہمی دلچسپی کے اموراسکے علاوہ ہو بھی کیا سکتےہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے قوم اور فوج اسکے چپے چپے کی محافظ ہے،پاک فوج کے خلاف زہر اگلنے اور مودی سے جھپیاں ڈالنے والے شخص کو ایک بار پھر کشمیریوں کے جذبات سے نہیں کھیلنے دیں گے۔

انھوں نے مزید لکھا ہے کہ مودی اور اسرائیل سے مل کر عمران خان کے فون ہیک کرنے کی کوشش، انڈیا میں بیٹھ کر پاکستانی فوج کے خلاف ہرزہ سرائی، ڈان لیکس اور یہ تازہ ڈویلپمنٹ ریاست پاکستان کو گندی گالی دینے والے شخص سے ملاقات کیا ان سب سے واضح نہیں ہو جاتا کہ نواز شریف کا ایجنڈا کیا ہے؟

 

The post ‏فوج کے خلاف زہر اگلنے والے شخص کو کشمیریوں سے نہیں کھیلنے دیں گے، شہباز گل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email