ہوٹل جیسا بار بی کیو اب گھر پر بنانا بہت آسان

عید الاضحی ٰپر قربانی کے بعد مزے مزے کے پکوان، باربی کیو اور دعوتوں کا اہتمام کیا جارہا ہے  ۔

آج سے پہلے آپ نے بہت سنا ہوگا کہ زیادہ مصالحے والے کھانے آپ کی صحت کے لئے غیر مفید ہیں جن کو کھانے سے آپ کو معدے میں مسائل آسکتے ہیں۔

اس حوالے سے  ماہرین کے  مطابق  گوشت کسی بھی طرح پکائیں اور آسانی سے کھائیں مگر اس پر مصالحہ لگا کر میرینیٹ کرکے کچھ دیر ضرور رکھ دیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں، اگر بھاپ میں پکائیں تو بھی گوشت اور بھی زیادہ ذائقہ دار ہوگا، اور آئل فری بھی ہوگا تو اس سے کسی صورت آپ کی صحت کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

ماہرین کا کہنا  ہے کہ گوشت کو اسٹیم کرنے کیلئے اس میں لیموں کا رس، کینو کا رس، ادرک لہسن کا پیسٹ، سویا سوس، سرکہ اور مصالحے لگا کر اسٹیم کرنے سے گوشت کے مضر اثرات ختم ہوجاتے ہیں اور یہ زیادہ مفید بھی ہے کیونکہ لیموں اور کینو سے کھانا جلدی ہضم بھی ہوجائے گا۔

ماہرین کے مطابق گوشت ہمیشہ ادرک، لہسن کے ساتھ پکانے سے شریانوں میں چربی نہیں جمتی اور جراثیم بھی مر جاتے ہیں۔

دوسری جانب اگر آپ ہوٹل جیسا بار بی کیو اپنے گھر میں بنانا چاہتے ہیں تو بار بی کیو کی بوٹیوں میں میں مصالحہ زیادہ دیر کے لئے لگا کر رات بھر کے لئے میرینیٹ کریں تاکہ مصالحہ گوشت کے اندر تک اچھی طرح پہنچ جائے۔،

بار بی کیو مصالحے میں لیموں اور دہی لازمی شامل کریں اور پھر گوشت پر مصالحہ لگائیں اور سروو کرنے سے پہلے اس پر لیموں کا رس ڈال دیں جس سے آپ کا باربی کیو مزید ذائقہ دار ہو جائے گا۔

The post ہوٹل جیسا بار بی کیو اب گھر پر بنانا بہت آسان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email