چائے کتنی گرم پینی چاہیئے؟ سائنسدانوں نے بتادیا

یوں تو دنیا بھر میں چائے پینے کے شوقین افراد کی تعداد کروڑوں میں ہے  جن کی بڑی تعداد اپنے دن کا آغاز چائے پی کر ہی کرتی ہے۔

لوگوں کو ایسا کرنا اس لئے اچھا لگتا ہے کیونکہ چائے گرم ہوتی ہے اور لوگوں کے مطابق چائے انہیں صبح سویرے تازہ دم کردیتی ہے۔

لیکن آج ہم چائے کے حوالے سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے حوالے سے بات کریں گے جس میں سائنسدانوں نے گرم چائے پینے کے عادی افراد کی بات کی ہے۔

سائنسدانوں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق گرم چائے پینے والے افراد کی  غذا کی نالی میں زخم ہوجاتا ہے جس کے باعث کینسر مین مبتلا ہونے کی شرح میں 5 گناہ اضافہ ہوجاتا ہے۔

سائنسدانوں نے کہا ہے کہ گرم چائے پینے کے باعث سانس کی نالی میں ہونے والے زخم کا بھرنا خاصہ مشکل ہوجاتا ہے اور چائے کے ساتھ سگریٹ نوشی کے عادی افراد اس زخم کو کینسر میں تبدیل ہونے کی رگتار میں اضافہ کردیتے ہیں۔

سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اس کیفیت میں سب سے زیادہ 60 سے 70 سال کی عمر والے افراد  شکار ہوتے ہیں۔

اس حوالے سے سائنسدانوں نے  بتایا ہے کہ غذا کی نالی میں زخم 65 ڈگری سینٹی گریڈ  سے زیادہ درجہ حرارت والی چائے نقصان دہ ہے تاہم اس سے کم درجہ حرارت کی چائے پینے والے افراد اس موزی مرض سے بہت دور ہیں ۔

The post چائے کتنی گرم پینی چاہیئے؟ سائنسدانوں نے بتادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email