سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

بھارت کے معروف اداکار اور بالی ووڈ میں بھائی کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر دبنگ اداکار سلمان خان نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وہ فلم ٹائیگر 3  بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں۔

اداکار سلمان خان نے انسٹاگرام پر ورک آؤٹ کرتے ہوئے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہیں اپنی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے جم میں ورزش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دبنگ اداکار نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال میں یہ لڑکا ٹائیگر 3 کے لیے ٹریننگ کررہا ہے۔

The post سلمان خان کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email