قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  اپنی اہلیہ کے ہمراہ شہید کیپٹن باسط علی کے آبائی گھر ہری پور  پہنچے جہاں انہوں نے شہید کیپٹن کی فیملی سے ملاقات کی۔

آرمی چیف نے شہید کیپٹن باسط کے لیے فاتحہ خوانی کی اورشہید کی فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان دشمنوں کے خلاف مسلح افواج کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ   وطن کے دفاع کے لیے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔  ہمارے قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔

The post قومی ہیروز کی عظیم قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email