وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے پوٹینشل کو سامنے لائیں گے، عاصم سلیم باجوہ

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ  نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے حقیقی پوٹینشل کو سامنے لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ  نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات ہوئی جس میں توانائی، زراعت، ماہی گیری سمیت انفراسٹرکچر منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ، شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے منصوبوں سمیت سیاحت کے فروغ کے امور پر بھی بات ہوئی۔

چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ  نے کہا کہ سی پیک کے تحت ان شعبوں کو فروغ دے کر رابطے بڑھائے جائیں گے۔

The post وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کے پوٹینشل کو سامنے لائیں گے، عاصم سلیم باجوہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email