سید ناصر شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے وسپور، بکھر چوک اورجیل روڈ پر جمع بارش کا پانی نکالنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ صفائی اور بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے انتظامات کیے ہیں ، روہڑی ،سکھر ،کراچی اور حیدرآباد سمیت تمام شہروں سے بارش کا جمع پانی نکالا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا کہ بلدیات کے معاملے پر کچھ ایشوز ہیں، سپریم کورٹ نے وہ حل کرنے کی اجازت دی ہے۔

The post سید ناصر شاہ نے بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email