پی ڈی ایم اےنےگزشہ بارشوں سے ہونے والےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی

پی ڈی ایم اےنےگزشہ چار دنوں کے دوران بارشوں سے ہو نے والےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بارشوں اورفلش فلڈکےنتجےمیں 15 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 21 گھروں کوجزوی جبکہ چار گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ، چیف سیکرٹری کی ہدایت پر ڈی جی پی ڈی ایم دفتر میں موجود رہے ، عید قرباں کی تعطیلات میں بھی اہلکارعوام کی رہنمائی اوردیگرسہولیات کی فراہمی کےلیےموجودہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے نے باجوڑ میں کشتیاں ڈوبنےکے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیااور متعلقہ ڈی سی سے رابطہ کیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پی ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیساتھ قر یبی رابطے میں ہے ، بارشوں سے متاثرہ افراد کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام مون سون سیزن میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24/7فعال ہے ، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہمیں ہماری ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

The post پی ڈی ایم اےنےگزشہ بارشوں سے ہونے والےنقصانات کی رپورٹ جاری کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email