محمود خان نے سیر و تفریح کیلئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے صوبے کے بعض مقامات پر عید کی چھٹیوں کے دوران سیر و تفریح کے لیے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو لائف جیکیٹس اور دیگر حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتی سواری پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے حفاظتی انتظامات کے بغیر نہروں میں نہانے پر عائد پابندی پر بھی عملدرآمد  یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

محمود خان نے کہا کہ کشتیوں میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے کیوں کے اس طرح کی سرگرمیوں سے ناخوشگوار واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اپنے اپنے اضلاع میں ایسی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں ، لوگوں کی جانوں کا تحفظ سب سے مقدم ہے، انتظامیہ اس سلسلے میں ضروری اقدامات یقینی بنائے ، عوام خصوصاً نوجوان خود بھی اس سلسلے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

The post محمود خان نے سیر و تفریح کیلئے حفاظتی انتظامات کے بغیر کشتیوں کے استعمال کا نوٹس لے لیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email