بڑی خوشخبری: گاڑیوں کی قیمت میں شاندار کمی

مہنگائی کے ستائے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمت میں شاندار کمی کا امکان پیدا ہو گیا، اب ہر کوئی گاڑی خرید سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق  وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گاڑیوں کی قیمتیں 10 فیصد تک کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آنے کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں سمری تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

 جون 2019 میں ڈالر 152 روپے تھا اور اس وقت ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔

ڈالر کی قیمت 170 روپے تک پہنچ گئی اور اب ڈالر دوبارہ 152 روپے پر آگیا ہے تو گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی۔

اس عرصے میں گاڑیوں کی قیمتوں میں 10 لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا۔

وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 فیصد تک کمی لانے کے لیے ڈیوٹی بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک بھر میں جو گاڑیاں تیار کی جاتی ہیں ان کے اکثر سپیئرپارٹس درآمد ہوتے ہیں۔ڈیوٹی میں کمی اور ڈالر میں کمی سے نئی گاڑیاں کی کاسٹ آف پروڈکشن میں کمی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے اندر سمری کو منظور کرلیا جائے گا۔

وزارت صنعت و پیداوار سمری تیار کرکے وزارت خزانہ کو بھیجے گی۔

The post بڑی خوشخبری: گاڑیوں کی قیمت میں شاندار کمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email