سلمان خان نے شادی کے لیے نامور اداکارہ کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے صاف انکار کردیا

بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے ماضی میں ایک اداکارہ کے والد سے شادی کے لیے ان کی بیٹی کا ہاتھ بھی مانگا تھا مگر جواب میں انہیں انکار سننے کو ملا تھا۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلمی نگری کے ہر دلعزیز اداکار سلمان خان جنہوں نے اب اپنی شادی پر بات کرنے سے اجتناب بھی برتنا شروع کردیا ہے، 1990 میں قیامت گرل کے نام سے مشہور جوہی چاؤلہ کے نا صرف زبردست فین تھے بلکہ ان کے والد سے باقاعدہ خود شادی کے لیے درخواست بھی کرچکے تھے۔

رپورٹ کے مطابق سابقہ مس انڈیا جوہی چاؤلہ کی اس وقت تمام فلمیں سپر ہٹ ہو رہی تھیں جب کہ سلمان خان کچھ زیادہ مشہور نہیں تھے مگر جوہی چاؤلہ کے ساتھ شادی کے آرزو مند تھے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق خود سلمان خان نے اپنے ایک چیٹ شو میں بتایا کہ جوہی بہت سوئٹ اور پیاری تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے خود جوہی کے والد سے پوچھا کہ کیا آپ جوہی کو مجھ سے شادی کرنے دیں گے؟ تو انہوں نے منع کردیا۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ شاید وہ جوہی چاؤلہ کے والد کو پسند نہیں آئے تھے یا پھر جوہی کے لیے موزوں نہیں لگے تھے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق جوہی چاؤلہ اور سلمان خان کو لے کر ایک ڈائریکٹر فلم بنانے کے خواہش مند تھے تو انہوں نے آفر دی لیکن پہلے جوہی نے آفر کو لٹکایا اور پھر فلم کرنے سے بھی منع کردیا۔

واضح رہےکہ جوہی چاؤلہ نے 1995 میں ایک  کاروباری شخصیت جے مہتا سے شادی کرلی تھی۔ جے مہتا کی یہ دوسری شادی تھی۔

The post سلمان خان نے شادی کے لیے نامور اداکارہ کا ہاتھ مانگا، اداکارہ کے والد نے صاف انکار کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email