رواں سال پی آئی اے نے اسکردو اور گلگت کی پروازوں میں کئی گنا اضافہ کیا

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے کہا کہ رواں سال پی آئی اے نے اسکردو اور گلگت کی پروازوں میں سیاحت کے فروغ کیلئے کئی گنا اضافہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان نے انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ویڈیو جون 2018 کی ہے جس پر سپریم کورٹ نے سو موٹو نوٹس بھی لیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 17 جولائی کے روز اسکردو کیلئے 4 پروازیں آپریٹ ہوئیں جو تمام وقت پر پہنچیں۔

پی آئی اے ترجمان عبداللہ خان نے کہا کہ پرانی ویڈیو کو دوبارہ جاری کرنے کا مقصد پی آئی اے کی ساکھ کو مجروح کرنا اور سیاحت کے فروغ کو نقصان پہنچانا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے نے پالیسی کے تحت تمام وی آئی پی پروٹوکول کا خاتمہ کردیا ہے۔

The post رواں سال پی آئی اے نے اسکردو اور گلگت کی پروازوں میں کئی گنا اضافہ کیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email