علم کا خزانہ تو صرف عمران خان کے پاس ہے ، محمد زبیر

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ علم کا خزانہ تو صرف عمران خان کے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملکی سطح پر بات کرے یا بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ ​شرمندگی کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تاریخ ، جغرافیہ یا سیاست کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں پھر بھی  وہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ سب جانتا ہے۔

سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ بہتر ہے کہ اگر آپ لیکچرز اپنے پیارے رہنما کو دیں تاکہ ہم اور عوام سکون میں آئیں۔

The post علم کا خزانہ تو صرف عمران خان کے پاس ہے ، محمد زبیر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email